وزیر خارجہ پاکستان کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے ملاقات

1850

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہےکہ بھارتیوں کا نہتے شہریوں پر بلاجواز فائرنگ اور تشدد معمول ہے۔

وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کی ،جس میں شاہ محمو قریشی نے  نومنتخب صدر کو کشمیر کی صورتحال پر بریف کیااور بھارت کے یکطرفہ اقدام سے خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ کشمیر کے پر امن حل کےلیے اقوام متحدہ کردار ادا کرے گی، یواین جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کا ایجنڈا خوش آئند ہے۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی ، اسلام فوبیا اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بات ہوئی، افغانستان میں امن وامان سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جنرل اسمبلی کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا اہم رکن ملک ہے،پاکستانی وزیر اعظم کا ویژن بہت بہترین ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہاہے۔

وولکن بوزکر نے مزید کہاکہ اس وقت کووڈ19سب سے بڑی ہیلتھ ایمرجنسی ہے،پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت کورونا وائرس کی وبا کے خلاف بہترین کام کیا،کورونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہتر ہے،پاکستان دنیا کے سامنے بہترین مثال بن کر سامنے آیا ہے۔