نیتن یاہو کیخلاف اسرائیل میں مظاہرے

420

یروشلم: کرپشن کے الزامات اور کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کیخلاف اسرائیل میں پرتشدد مظاہرے،”اسرائیلی عوام نے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا”۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل کے عوام نیتن یاہو کےخلاف  کرپشن اور کورونا وائرس سے متعلق پالیسی پر تنقید کررہے ہیں ، گزشتہ روز سے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظاہرین نے “تمہارا وقت ختم ہو گیا ہے، کرائم منسٹر” جیسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

Israelis hold fourth weekly anti-corruption demonstration | Middle ...

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے جس کے بعد نیتن یاہو اور وزیر دفاع بینی گینٹس میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل گرفتاریوں کے بعددونوں رہنماؤں نے طویل ڈیڈ لاک کے بعد حکومت سازی کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ گینٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ نیتن یاہو کے کچھ اقدامات معاہدے سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Israeli court releases anti-Netanyahu activist after arrest - ABC News

یاد رہے کہ اسرائیل نے مئی سے کورونا وائرس سے متعلق جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی جس پر ناقدین کا کہناتھا کہ یہ اقدام جلدبازی میں کیا گیا۔

کورونا سے ملک میں اب تک تقریباﹰ 600 افراد ہلاک جبکہ 83 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔