سپریم کورٹ کا ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کا حکم

437

کراچی: سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہل پارک، کلفٹن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اراضی قبضہ کیس کی سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے اور کڈنی ہل پارک کی زمین مکمل واگزار کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ مکینوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ الاٹیز رقم کی وصولی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ کام تیزی سے جاری ہے ،کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، عدالتی حکم کے مطابق زمین پر پلانٹیشن کررہے ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ایئر پورٹ کے قریب سی اے اے کی زمین پر بھی پارک بنانے کی ہدایت کردی۔