کینیڈا: سعودی انٹیلی جنس کے سابق چیف کو دوبارہ موت کی دھمکیاں

856

ٹورنٹو (کینیڈا) میں نامعملوم مقام پر رہائش پذیر 62 سالہ سعودی انٹیلی جنس کے سابق چیف سعد الجبری کو پھر موت کی دھمکیاں دی جانے لگیں جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق سعد الجبری، جنہوں نے گذشتہ ہفتے سعودی فرمانروا محمد بن سلمان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں متعدد بار ان کو قتل کروانے کی کوششیں کیں ہیں، کو لاحق ایک نئے خطرے کے بعد ان کو سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے۔

سعد الجبری کا کہنا ہے کہ جسطرح واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال کاشوگی کو مروایا گیا اسی طرح ولی عہد شہزادے کے ایجنٹ میری بھی تلاش میں ہیں۔

الجبری نے گذشتہ ہفتے امریکہ میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے دھمکی دینے والوں کے بارے میں بتایا تھا کہ کسطرح وہ انہیں سعودی عرب واپس آنے پر مجبور کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے سیکیورٹی اداروں کو الجبری کے قتل کی نئی کوشش کے بارے میں حال ہی میں الرٹ کردیا گیا تھا جس کے بعد الجبری کو رائل کینیڈا کی ماؤنٹڈ پولیس کے مسلح افسران اور نجی محافظوں کے زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔