لبنان کےوزیر اعظم کابینہ سمیت مستعفی

299

بیروت : لبنان کےوزیر اعظم حسن دیب نے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے، بندرہ گاہ پر ہونے والے دھماکے میں ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکوت سے مستعفی ہونے کے بعد میں اپنی عوام کے ساتھ مل کر دھماکے میں ملوث افراد کو منظر عام  پرلانے کے لیے جہدوجہد کروں گا،لبنانی وزیراعظم نے کابینہ سمیت اپنے استعفے صدر کو جمع کراۓ ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بیروت بندرگاہ کے علاقے میں دھماکے ویئرہاؤس میں رکھے گئے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے 200سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور5ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ 2لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔