کراچی : عوام کے لیے ایک اور خوشخبری

457

کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کے ساتھ چڑیا گھر اور سفاری پارک بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائیریکٹر زوکنور ایوب کا کہنا ہےکہ کل سے کراچی کا چڑیا گھر اور سفاری پارک بھی کھل جائیں گے، کورنگی چڑیا گھر اور دیگر سیاحتی پارکس بھی کل سے عوام کو کھلے ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ چڑیا گھر اور سفاری پارک آنے والے افراد کو ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا، ڑیا گھر اور سفاری پارک میں مجمع کی صورت میں بیٹھنا بھی منع ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ مارچ میں کورناوائر س کی وبا پھیلنے کی صورت میں حکومت نے صوبے بھر میں تمام شعبہ جات کو بند کردیا تھا، کوروناوائرس کا گراف نیچے جانے کے بعد حکومت نے لگائی گئی پابندیاں ختم کردی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے اسکولز اور شادی ہالز 15ستمبر سے کھولیں جائیں گے۔