بھارت: کورونا کئیر سینٹر میں آتشزدگی، 10 مریض ہلاک

439

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں قائم کورونا کئیر سنٹر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت کئیر سینٹر میں 30 کوروناوائرس کے مریض قرنطینہ میں تھے جس میں سے 10 افراد آتشزدگی کے باعث ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن کی ہنوز شناخت نہیں ہو پائی ہے جبکہ حادثے کا سبب بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شارٹ سرکٹ اس واقعہ کا سبب ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کارپوریٹ اسپتال نے سوارنا ہوٹل کو کرایہ کی بنیاد پر حاصل کیا تھا اور اس میں کورونا کئیر سینٹر بنایا تھا۔ اس ہوٹل میں تقریبا 30 کورونا کے مریض زیرعلاج تھے جبکہ ہوٹل کے دس اسٹاف ارکان بھی موجود تھے۔