بھارت: شہریت بِل کیخلاف ایک بار پھر احتجاجی تحریک کی تیاری

555

علی گڑھ: کوروناوائرس وبا کے باعث ملتوی ہوئے سی اے اے اور این آر سی مخالف احتجاج کو پھر سے شروع کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے ‘نیوز 18’ کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے علی گڑھ یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریت بِل کیخلاف ایک بار پھر احتجاجی تحریک کی تیاری چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران مودی سرکار ہر طرح کی سرگرمی کی اجازت دے رہی ہے۔ ایسے میں ہم 15 اگست سے پھر سے احتجاج شروع کر سکتے ہیں۔

محمود پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھی انلاک سے متعلق خطوط جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت ہر طرح کی سرگرمی کو شروع کرنے کے لئے حکومت خود بڑھاوا دے رہی ہے۔ لہذا تحریک پھر سے شروع کی جا سکتی ہے۔