خلفائے راشدین خاتم النبینﷺکے اسوہ حسنہ کی تصویرتھے،مولانا ریاض

292

فیصل آباد()تحریک ملت اسلامیہ کے مرکزی امیر مولانامحمدریاض کھرل نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین خاتم النبینﷺکے اسوہ حسنہ کی تصویرتھے۔اوریہ ایک درخشندہ روشن دورتھا، صدیاںبیت گئیں۔لیکن خلافت راشدہ کے دورکے نقش و گوشے کی خوشبو دنیااب بھی پارہی ہے،امیر المومنین سیدناحضرت عثمان غنی ؓنے اپنے دورخلافت خدمت دین کے وہ انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جورہتی دنیاتک مینارہ مشعل راہ ہیں ۔ہم ہمیشہ آل محمدؐکے قیصدے اوروفا خلفاء کے تذکرے کرکے اپنے قلوب کو منور کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع لاثانی میں مجلس علماء مشائخ اہلسنت میں دوران خطاب کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ سیدمحمدایوب شاہ،استادالقراء علامہ محمدشریف کھرل ،پیرمحمدصدیق الرحمن،علامہ محمد اصغر علی ،علامہ محمدتنویرطاہرراٹھور،علامہ سجاداحمد سرداری ، قاری عمران وٹو،علامہ جاویدنے کہاکہ سیدناحضرت عثمانؓاندازحکمرانی مثالی تھا۔اورقومی ملی اتحاد بین المسالک ہم آہنگی بین المذاہب ،رواداری،بھائی چارہ،تکریم انسانیت ،اتحادبین المسالمین پاکستان کی امن و سلامتی کی ضمانت ہے جملہ طبقات مسالک متحدہیںاوراستحکام پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اوراتحاد بین المسلمین کی مثالی فضاکو مزیدمضبوط بنائیں گے ۔