رفیق تنولی نے اپنی پوری زندگی نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلیے وقف کررکھی تھی

278

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین پنجاب کی نائب ناظمہ بشری صادقہ،ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب اورڈاکٹرفہمیدہ الیاس نے کراچی کشمیر ریلی میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے رفیق تنولی کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے رفیق تنولی کیلیے بلندی درجات اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔رہنمائوںنے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ رفیق تنولی نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلیے وقف کررکھی تھی۔رفیق تنولی کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں ہمیشہ صف اول میں ہوتے اور اپنے علاقے کے نوجوانوں اور عوام کو بھی ان پروگراموں میں شرکت کی دعوت دیتے۔انہوں نے کہا کہ رفیق تنولی ہمہ وقت متحرک رہنے والے کارکن تھے،اپنے علاقے کی عوامی شخصیت اور ہر ایک کے کام آتے تھے۔انہوں نے کہاکہ رفیق تنولی کی شہادت سے جماعت اسلامی اپنے ایک انتہائی ذمہ دار فرد سے محروم ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو قبول اورانہیں شہدائے کشمیر میں شامل فرمائے اور ان کے پورے خاندان کو صبر و استقامت دے۔ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے کہاکہ بھارت کشمیر پر غاصابہ قبضے کے ساتھ پاکستان کو بھی عدم استحکام کرنا چاہتا ہے۔کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا تشدد سے کشمیریوں کی بشتی بانی سے پیچھے نہیں ہٹیا جا سکتا جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں بم حملہ بھارتی ایجنٹوں کی بزدلانہ کارروائی اور حکومتی ناکامی ہے۔ کشمیر ریلی پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر ریلی پر حملے کرنے والے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جماعت اسلامی کی ملک و قوم کے لیے لازوال قربانیوں کو فرماموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔رفیق تنولی شہید کا خون بھی کشمیر کی آزادی کے لیے بہہ گیا ہے اور کشمیری شہیدوں کی طرح ان کا خون بھی انہی کے خون میں شامل ہوگیا اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔