جھڈو، جماعت اسلامی کے تحت آج حیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا

318

جھڈو (نمائندہ جسارت) حیسکو زیادتیوں کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ جھڈو میں خرابی کے نام پرکئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی چوری، کم وولٹیج، اوور بلنگ، ڈیڈکشن بلوں کے اجراء اور گرڈ اسٹیشن نہ ہونے کیخلاف جماعت اسلامی نے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ جماعت اسلامی جھڈو کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں آج محمدی مارکیٹ چوک نزد نیو ایم سی بی بینک چوک پر بعد نماز عصر شام 5:30 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ تمام سیاسی پارٹیوں اور شہری حلقوں کو احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے شہریوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔