سکھر، سدھوجا کچے میں تیغانی اوگاہی گروہ کیخلاف آپریشن، مغوی بازیاب

188

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سدھوجا کچے میں تیغانی اوگاہی گروہ کیخلاف آپریشن، سکھر کے علاقے سدھوجا سے اغواء ہونے والا ایک اور مغوی باحفاظت بازیاب سکھر پولیس کا دریا سندھ کے کنارے گدپور کچے میں تیغانی اوگاہی گروہ کیخلاف اہم کارروائی، کچھ دن قبل سکھر سے اغواء کیا گیا مغوی نصراللہ شیخ بازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کامیاب کارروائی کے دوران کچھ دن قبل سدھوجا کچے سے بازیاب ہونے والا مغوی نصراللہ شیخ کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔