پیر کلیم اللہ شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، راشدی فورم

293

پنگریو (نمائندہ جسارت) راشدی فورم ضلع بدین کی جانب سے پیر آف نارو چونڈکو کلیم اللہ شاہ راشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راشدی فورم ضلع بدین کے رہنمائوں پیر اظہرشاہ راشدی، پیر معشوق شاہ راشدی اور اعظم شاہ راشدی نے کہا کہ پیر کلیم اللہ شاہ راشدی پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر عدالت کے احکامات پر داخل تو کرلی گئی ہے مگر پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی، جس کی وجہ سے سندھ بھر کی راشدی برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیر کلیم شاہ راشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، بصورت دیگر راشدی برادری سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی۔ مظاہرین نے اس موقع پر نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پربھی مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔