سجاول،شہادت عثمان غنیؓ پر سیرت کمیٹی و اہلسنّت والجماعت کی ریلی

675

سجاول(نمائندہ جسارت) شہادت حضرت عثمان غنیؓ پر سجاول میں سیرت کمیٹی اور اہلسنت والجماعت کی جانب سے مسجد خالد بن ولید ؓ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سیرت کمیٹی ضلع سجاول کے رہنما حافظ ریاض میمن اور اہلسنّت والجماعت سجاول کے رہنما عمران کہٹی کر رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے رہنماﺅں مولانا الیاس فاروقی اور دیگر نے کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ کے گھر میں نبی علیہ السلام کی یکے بعد دیگر دو
بیٹیاں ان کی زوجہ بنی جس کے باعث حضرت عثمان غنی کو ذی النورین کا لقب ملا لیکن ظالموں منافقوں اور رافضیوں کی سازش سے داماد نبی کو چالیس دن تک گھر میں بھوکا اور پیاسا رکھ کر قرآن پاک کی تلاوت کے دوران بے دردی سے شہید کردیاگیا۔ ایسے مظلوم صحابی کی یاد میں سرکاری سطح پر کوئی یاد نہیں منائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کئی سالوں سے یہ مطالبہ ہے کہ حضرت عثمان غنی ؓ کے ساتھ ساتھ باقی دیگر معتبر صحابیوں،حضرت عمرؓ کی شہادت اور ابوبکرؓ کی وفات کے ایام بھی سرکاری طور پر منائے جائیں۔