نیب کسی کو بلاتا ہے تو مطلب وہ قصوروار ہے، گورنر پنجاب

392

لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ نیب کسی کو بلاتا ہے تو مطلب یہ ہے کہ وہ قصوروار ہے، اپوزیشن کے خلاف نیب کے کیسز ہم سے پہلے کے ہیں، انتقامی کارروائیوں کا الزام غلط ہے ۔ گورنر پنجاب اور وزیر جنگلات سبطین خان نے ملک کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے جلو پارک میں پودا لگادیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اب تک 5 کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا کہ نیب کسی
کو بلاتا ہے تو مطلب یہ ہے کہ وہ قصوروار ہے، وزیر جنگلات سبطین خان نے نیب کا خوش دلی سے سامناکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب کے کیسز ہم سے پہلے کے ہیں، ہم پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کا الزام غلط ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چودھری برادران سے دیرینہ تعلقات ہیں، کوئی غلط فہمی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب ہمارے لیے بہت اہم ہے۔