قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج ہوگا،منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی منظور ی کا امکان

319

اسلام آباد ( آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج (پیر) کو ہوگا ،اجلاس میں منی لانڈرنگ مجوزہ ترمیمی بل 2020ء پر غور کیا جائیگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپوزیشن کی مخالفت کی باوجود منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2020ء منظور کرلیا جائیگا۔ اس بل کے تحت جیولرز ، وکلاء ، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ، چارٹرڈ اکائونٹنٹ اور قیمتی پتھروں کا کاروبار کرنیوالوں کو ریگولیٹ ہوں گے جبکہ 20 لاکھ سے زاید خریداری پر ذرائع آمدن، خریداری کی وجوہات اور دیگر معلومات دینا ہوں گی۔ ایف اے ٹی ایف کی
سفارشات کے مطابق منی لانڈرنگ کے قانون کو مزید سخت کرنے کے لیے متعدد ترامیم کے ساتھ مجوزہ بل میں متعدد نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔