نوابشاہ:سفارشی بنیاد پر بھرتی 55پولیس اہلکار عدالتی حکم پربرطرف

172

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) شہید بے نظیر آباد پولیس کے 55 پولیس اہلکار نوکری سے برطرف آئی جی سندھ کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر برطرف کردہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کے لیے ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر حسین تنیو نے اکاؤنٹس افسرکو برطرف ہونے والے تمام 55 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ومراعات روکنے سے متعلق تحریری طور پرخط لکھ دیا ۔واضح رہے کہ 30
جولائی کوآئی جی سندھ نے اعلیٰ عدالتی حکم پر تمام پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا ذرائع کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں پر 2014 میں سفارشی بنیاد پر پولیس میں بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا تھا تمام برطرف پولیس اہلکار شہید بینظیر آباد کے مختلف تھانوں پر ڈیوٹیاں انجام دے رہے تھے ایس ایس پی تنویر حسین نے برطرف اہلکاروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برطرف پولیس اہلکار 2012-14ء میں بھرتی ہوئے تھے برطرف اہلکاروں کیخلاف 2014-15ء میں اس وقت کے ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی کی سربراہی میں پولیس افسر نعیم شیخ پر مبنی2 رکنی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں اعتراضات سامنے آئے تھے جس پر تمام اہلکار 2016ء میں برطرفی کے بعد بحال ہوگئے تھے۔
پولیس اہلکار برطرف