کورونا سے دنیا بھر میں اموات 7لاکھ 29ہزار586 ہو گئیں

206

نیویارک ، لندن ، میڈر ڈ ،کیپ ٹائون (صباح نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7لاکھ 29ہزار 586اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 98لاکھ 4ہزار 408افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 27لاکھ 21ہزار 186مریض شفایاب ہوئے ہیں۔امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51لاکھ 49ہزار 723ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65ہزار 70تک پہنچ چکی ہے۔برازیل میں 30لاکھ 13ہزار سے زاید افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 543اموات ہوئی ہیں۔بھارت کورونا وائرس سے متاثرہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 21لاکھ 52ہزار سے زاید ہے اور 43ہزار 453افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں کورونا سے 8لاکھ 82ہزار 347افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار 854ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 2سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5لاکھ 53ہزار 188افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں ہلاکتیں 20ہزار 8سو سے زاید جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار سے زاید ہے۔میکسیکو میں 4 لاکھ 75 ہزار 902افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 52ہزار سے زاید افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ چلی میں 3 لاکھ 71ہزار سے زاید افراد متاثر ہیں اور 10ہزار 11افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار 503ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 61ہزار سے زاید ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 9ہزار 763افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔