ہوسڑی پولیس کی کارروائی،  منشیات و مین پوری فروش گرفتار

276

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ہوسڑی پولیس کی کارروائی، منشیات و مین پوری فروش گرفتار، ہوسڑی پولیس نے دوران چیکنگ مین ٹنڈو فضل روڈ کے قریب 1 مشکوک کار کو روک کر چیک کیا جس میں 5 بوری خام مال جبکہ 50 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی۔ ہوسڑی پولیس نے کار میں سوار ملزم حاکم علی لغاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او ایاز علی بھگیو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چینل لائن کے قریب سے 2 افراد مقصود احمد اور محمد اسحاق کو 830 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔