بیکنگ سوڈے کا جادو

661

ذرا سا بیکنگ سوڈا بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جس کے نتائج دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے۔
خوبصورت دکھنا خواتین کا حق ہے اور اس کے لیئے آپ کچھ نہ کچھ حربے استعمال کرتی رہتی ہیں۔ ایک نظر کچن میں موجود بیکنگ سوڈے پر ہی ڈال لیں کہ یہ آپ کے چہرے کی خوبصوتی کو نکھارنے میں کتنا مفید ہے جانیں:
۱۔ ایکنی کے لیئے:
بیکنگ سوڈا ایکنی کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے اس کے لیئے آپ کو چاہیئے شہد دو کھانے کے چمچ ،بیکنگ سوڈا ایک کھانے کا چمچ ،ان دونوں کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا کر بیس منٹ کے لیئے چھوڑ دیں اور نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
۲۔ سن برن سے تحفظ:
سورج کی تپش سے جھلس جانے والی جلد کی رونق بحال کرنے کے لیئے آپ ایک بالٹی ٹھنڈے پانی میں ۵ کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈ ا شامل کر لیں اور اس سے نہائیں اس کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر سادہ پانی سے دھو لیں۔
۳- جلن اور خارش کے لیئے:
اگر گرمی میں آپ کی جلد پر بھی جلن اور خارش ہوتی ہے تو آپ بینگ سوڈے کو پانی اور ٹھنڈے دودھ میں حل کرکے چہرے پر لگائیں اس سے ٹھنڈک بھی ہوگی اور خآرش میں بھی کمی آجائے گی۔
۴۔ رنگت کے لیئے:
مکمل رنگ گورا یقینی طور پر نہیں ہوسکتا لیکن کسی حدتک جلد کی رنگت کو نکھارنے کے لیئے آُپ ایک چمچ بیکنگ سوڈا ،لیموں کا عرق اور ۴ سے ۵ قطرے زیتون کا تیل ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پانچ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
۵۔ داغ دھبے اور نشانات:
بیکنگ سوڈا اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے اسکو لگانے سے نہ صرف نشانات کنٹرول میں آتے ہیں بلکہ اسکن کی پی ۔ایچ بھی بیلنس ہوتی ہے۔ بیکنگ سوڈا اور پانی ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اب اسے چہرے کی متاثرہ جگہ پر بیس منٹ لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔