یوم آزادی فٹ سال کے نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے

158

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں نمائشی میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں فٹ سال کے نمائشی میچز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، کراچی، گلگت، مظفرآباد سمیت ضلعی سطح پر بھی کھیلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کا مقصد جشن آزادی کو شان و شوکت سے منانا ہے۔ میچز کے اختتام پر انعامات بھی تقیسم کئے جائیں گے۔