یوروپا فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

282

لندن (جسارت نیوز) یوروپا فٹ بال کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ ٹاپ8مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا اور 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا، آج 2 کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے،پہلا کوارٹر فائنل میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور کوپن ہیگن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکے دوسرے کوارٹر فائنل میچ انٹر میلان اور بایر لیور کوزن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔ کل تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں شخٹر ڈونیٹسک اور باسل کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوںگی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ وولور ہیمپٹن وانڈرس اور سیویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ پہلا سیمی فائنل میچ 16 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 21 اگست کو ہوگا۔