مرزااقبال بیگ کی اہلیہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

201

کراچی(اے پی پی/ اسٹا ف رپورٹر) اسپورٹس ٹی وی اینکر مرزااقبال بیگ کی اہلیہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد امین ماڈل کالونی میں گزشتہ روز بعد عصر ادا کی گئی۔نماز جنازہ و تدفین میں ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم،تنویر احمد،سکندر بخت، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز ظفر احمد،عالمگیر خان،سعید آزاد،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان،اولمپیئنز حنیف خان،اصلاح الدین،احمد عالم، کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئرمین گلفراخان،خزانچی ابوذر،سیکریٹری حیدر حسین،میجر شاہنواز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندہ خصوصی کرنل سیف،پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیرالدین انصاری،نظام الدین،نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ترجمان عظمت خان،ائیرپورٹ جم خانہ کے صدر سلیم اللہ، کراچی سٹی کرکٹ ایوسی ایشن کے سابق سیکریٹری شفیق کا ظمی،سابق کے سی سی اے زون ایک کے سیکریٹری سید منیر علی قادری، شہزاد عالم، کے سی سی اے کے تمام زونز کے سابق عہدیداران،کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے سیکریٹری آصف عظیم ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور دیگر اسپورٹس ایسوسی ایشن و فیڈریشن کے عہدیداران،کھیلوں سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافیوں عبدالماجد بھٹی،شاہد ہاشمی،عبدالشکور،اقبال جمیل اور عتیق الرحمن، اینکر پرسن نسیم راجپوت،جاوید اقبال، عتیق الرحمان، پی سی بی میڈیا کے محمد عامرمنیر الحق سمیت مرحومہ و مرزا اقبال بیگ کے قریبی رشتہ داروں،اہل محلہ اور دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔