وزیراعظم کے شجر کاری منصوبے کو کامیاب بنائیں، وزیر اطلاعات

812

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شجر کاری منصوبے کو کامیاب بنائیں۔

وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ درخت لگانا خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مبارکہ ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اس نیک کام میں شریک ہو کر وزیراعظم عمران خان کے شجر کاری منصوبے کو کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی قوم کو شجر کاری مہم میں شرکت کی دعوت

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس ڈے منا رہے ہیں جس کا مقصد ملک بھر میں شجر کاری مہم ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں خود شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا اور ٹائیگر فورس اور طلبا سمیت پوری قوم شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے۔