وزیراعظم کی قوم کو شجر کاری مہم میں شرکت کی دعوت

921

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے شجر کاری اہم اور ناگزیر ہے، قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ شجر کاری مہم میں حصہ لے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ٹائیگر فورس ڈے منا رہے ہیں جس کا مقصد ملک بھر میں شجر کاری مہم ہے، 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے شجر کاری اہم اور ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مین خود شجر کاری مہم میں حصہ لوں گا اور وزرا، ارکان پارلیمنٹ بھی اس میں حصہ لیں، ٹائیگر فورس اور طلبا سمیت پوری قوم شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے شجر کاری ضروری ہے۔