حزب اللہ نے پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں اہم بیان دے دیا

985

حزب اللہ نے کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

حز اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری نعیم قاسم نے کہا کہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حامی ہیں، کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی قوم نے بھی ہمیشہ فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔

نعیم قاسم نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ہاں ہم بالکل مسئلہ کشمیر کے حامی ہیں اور کشمیریوں کے ان کی سرزمین پر حقِ خودارادیت کے حامی ہیں کیوں کہ اس حق کے ذریعہ وہ اپنے ان قانونی حقوق کو حاصل کرسکتے ہیں کہ جن کو تمام مذاہب، عالمی قوانین اور تمام شرفاء نے طے کر رکھا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری  نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور ان کی وحدت اور باہمی تعاون کے حامی ہیں، اور میں بالکل واضح طور پر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو دیکھا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کی معاونت کرتے ہیں اور اتحاد کے داعی ہیں، حق کی مدد کے لیے کام کرتے ہیں استکبار سے ٹکر لیتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ انہی باتوں نے ہمیں دلی اور روحانی طور پر باہمی ہم آہنگی پر مجبور کیا ہے، اور ان شاء اللہ راہِ فلسطین و کشمیر اور دوسروں پر انحصار نہ کرنے اور وحدت کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

https://youtu.be/YBBJl35O2iw