عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے: فواد چوہدری

566

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی نواز شریف کے خلاف کیوں استعمال کی جا رہی؟

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی؟ ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے اور نواز شریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔