ملک میں کورونا سے اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

463

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 120جبکہ 6 ہزار 82  مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 546 پنجاب میں 94,360 ،بلوچستان میں 11,884 خیبر پختونخواہ 34,635، گلگت بلتستان میں 2,321 ، اسلام آباد میں 15,241 اور آزاد کشمیر میں 2,134مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,262، پنجاب میں 2,169 ، خیبرپختونخوا میں 1,230، بلوچستان میں 137، اسلام آباد 171، گلگت بلتستان 55 اور آزاد کشمیر 58 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 60 ہزار 248 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ  27  ہزار 89  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 390  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 634 نِئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 8 اموات ہوئیں جبکہ 791 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 953 افراد متاثر، 7 لاکھ  29 ہزار 622 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 27 لاکھ 25 ہزار 59 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔