مصر میں 5 منزلہ عمارت گرگئی‘ 8 افراد جاں بحق

234
مصر: مقامی فوجی حکام منہدم ہونے والی عمارت کا معاینہ کررہے ہیں‘ امدادی کارکن ملبہ ہٹا رہے ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے صوبے دہقلیہ کے شہر منصورہ میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت میں پائپ نصب کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کا کام جاری تھا، جس کی وجہ سے عمارت منہدم ہو گئی اور قریب میں واقع 3 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔