سابق ہسپانوی بادشاہ لاپتا نہیں ابوظبی میں مقیم ہیں‘ اخبار کا دعویٰ

258

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہسپانوی اخبار اے بی سی نے لاپتا بادشاہ خوآن کارلوس کا سراغ لگانے کا دعویٰ کردیا۔ اخبار کا موقف ہے کہ خوآن کارلوس اس وقت متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں چھپے ہوئے ہیںاور ان کے شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ اخبار کو ہسپانوی شاہی خاندان کے بارے میں انتہائی باخبر سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 81 سالہ سابق بادشاہ اور اسپین کے موجودہ بادشاہ فیلیپے ششم کے والد پیر کے روز شمال مغربی اسپین کے شہر ویگو سے نجی طیارے کے ذریعے ابوظبی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔