بیلاروس: انتخابات میں غیرجانبدار رپورٹنگ کے الزام میں صحافی گرفتار

362
بیلاروس میں زیرحراست رپورٹر الیگزینڈر بوراکوف کی فائل فوٹو

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس میں صدارتی انتخابات کے دوران غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے الزام کے تحت ایک صحافی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹر الیگزینڈر بوراکوف کو حکومت کے خلاف سرگرمیوں اور تنقید پر گرفتار کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کے ڈائریکٹر پیٹر لیمبورگ سمیت کئی یورپی وزرائے خارجہ بوراکوف کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ بیلاروس میں آج رائے شماری ہوگی۔ 26 برس سے برسراقتدار مطلق العنان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو چھٹی بار منتخب ہونے کے لیے پُر امید ہیں۔