غزہـ میں 5 ماہ کی بندش کے بعد اسکول کھل گئے

248
غزہ: کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ قبل بند کیے گئے اسکول دوبارہ کھلنے پر بچے خوشی خوشی اپنے تعلیمی اداروں کو جا رہے ہیں

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں 5ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد بالآخر اسکول کھلنے سے بچے خوشی سے نہال ہوگئے۔ خبررساں اداروںکے مطابق ہفتے کی صبح اسکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ بڑی تعداد میں مختلف رنگوں کے یونیفارم پہنے اسکول جاتے دکھائی دیے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکولوں میں خوب چہل پہل رہی اور کلاسیں طلبہ سے بھرگئیں۔ فلسطینیوں کے لیے عالمی امدادی ٹیم اونروا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تھا اور اس دوران کوشش کی جاتی رہی کہ کسی طرح اس تعطل کو ختم کیا جائے۔