ایل او سی: بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری

150

تتہ پانی (آن لائن) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری تھم نہ سکی، تتہ پانی اور گوئی سیکٹر میں جمعے کی شب بھی شدید گولہ باری، متعدد مویشی ہلاک و زخمی، مکانات بھی متاثر ہوئے، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کے علاقوں رڈکٹھار، ندھیری، کینٹ، برموچ، سندھارہ وغیرہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں برموچ کے رہائشی قربان حسین ولد دین محمد کی 2 گائے اور ندھیری چوک کے رہائشی قاضی قیصر ولد محمد سلیم کی لاکھوں روپے کی 3 بھینسیں ہلاک ہوگئیں، جبکہ متعدد رہائشی مکانات متاثر ہوئے۔