آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر افسوس کا اظہار

287

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج نے حقیقی دوست کو کھو دیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی روشن مثال تھے۔اس دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔