نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

388

اسلام آباد (آن لائن) نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 3 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی۔ ہفتے کے روز نیپرا نے گزشتہ8 ماہ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نیپرا نے نومبر 2019ء کے لیے بجلی فی یونٹ 98 پیسے جبکہ دسمبر 2019 کے لیے فی یونٹ ایک روپے88 پیسے مہنگی کر دی جس کی وصولی ستمبر 2020ء کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔ اسی طرح جنوری 2020ء میں بجلی فی یونٹ ایک روپے11پیسے، فروری میں ایک روپے 20 پیسے جبکہ مارچ میں10 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ جس کی وصولی رواں سال اگست میں کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل، مئی اور جون کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں70 پیسے، مئی میں ایک روپے 25 پیسے جبکہ جون میں فی یونٹ کی قمیت ایک روپے 5 پیسے کمی کی گئی ۔