اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتماد‘ احتجاجی تحریک کھٹائی میں پڑگئی

199

اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتماد کے باعث مشترکہ احتجاجی تحریک کھٹائی میں پڑگئی۔مولانا فضل الرحمن اکیلے ہی تحریک چلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔ جے یو آئی (ف)نے حکومت کے خلاف اکیلے ہی تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ مولانا فضل الرحمن نے7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی ریلی کی کال دے دی ہے۔احتجاجی تحریک سے قبل مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ،پی پی پی سے تحریری معاہدے کی شرط رکھ دی۔ عید الاضحی سے قبل فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے تحریری معاہدے کی یقین دہانی لی تھی۔دونوں جماعتوں نے مولانا کو یقین دہانی کے بعد دوبارہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کے لیے عید کے بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا۔عید سے پہلے اور پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بڑی جماعتوں کے کردار نے مولانا فضل الرحمان کو ناراض کردیا۔