الخدمت کی شہر بھرمیں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں

246

کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کی جانب سے ’’رین ایمر جنسی مہم ‘‘کے سلسلے میں شہر بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔الخدمت نے’’ رین ایمرجنسی ‘‘کی صورتحال سے لوگوں کو بچانے کیلیے کشتی اورشٹل سروس شروع کر دی ہے،جس کے ذریعے بارش میں پھنسے سیکڑوں لوگوں کوریسکیو کیاگیا ۔الخدمت ’’رین ایمرجنسی فری بس سروس‘‘ لوگوں کو منزل تک پہنچانے میں مصروف ر ہیں ،جبکہ کشتیوں کے ذریعے بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کی بھی مدد گئی ہے ۔ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درخت سڑک پر گرنے کے باعث آمد و رفت متاثر ہونے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت کے رضا کار موقع پر پہنچ کر گرنے والے درختوں کو بھی سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک کی روانی کو بحا ل کرایا موٹرسائیکلوں سواروں‘بسوں ،کاروں اور کوچز کو بھی سڑک سے ہٹانے میں مدد فراہم کی گئی ۔امدادی سرمیوں کی نگرانی ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی کر رہے تھے ،جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،سرفراز شیخ ،مصعب بن عبد القادر اور فرید احمد بھی رضا کاروں کے ساتھ موجود تھے ۔شہریوں کی جانب سے الخدمت کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہا جا رہا ہے ۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا ہے کہ الخدمت مشکل حالات میں شریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت خراب صورتحال میں لوگوں کی مدد کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔الخدمت رضا کار شہر کے مختلف علاقوں میں خدمت میں مصروف ہیں اوروہ محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں سے پید اہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار رہیں ۔