ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20لاکھ سے متجاوز

254

اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ اور لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ،عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 45ہزار سے زاید ہوچکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88ہزار 411، سندھ ہائی کورٹ میں 84ہزار 341، پشاور ہائی کورٹ میں 38ہزار 464،بلوچستان ہائی کورٹ میں 5ہزار 313،اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15ہزار847مقدمات زیرالتواہیں۔پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12لاکھ 87ہزار121، سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 ، پختونخوا کی ماتحت عدلیہ میں 2لاکھ 10ہزار 25،بلوچستان کی ماتحت عدلیہ میں 17ہزارمقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں جب کہ اسلام آبادکی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیرالتوا ہیں۔