یاسر شاہ کا ایک اور اعزاز

859
اولڈ ٹریفورڈ: یاسر شاہ کاانگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چوتھی وکٹ لینے پر پرجوش انداز

پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 40 ٹیسٹ میچوں میں شین وارن اور انیل کمبلے سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر نے سابق آسٹریلوی بولر کلیرک گریمٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
چالیس ٹیسٹ میچوں میں یاسر شاہ کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 217 ہوگئی ہے جب کہ کلیرک گریمٹ 216 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر اسٹورٹ میک گل ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 198 ہے، شین وارن 187 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، بی ایس چندراشکر 175 وکٹوں کے ساتھ پانچویں، دانش کنیریا 169 وکٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
بھارتی اسپنر انیل کمبلے 168 وکٹوں کے ساتھ ساتویں، مشتاق احمد 164 وکٹوں کے ساتھ آٹھویں اور رچی بینوڈ 152 وکٹوں کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔