دنیا کا تیز ترین مسافر طیارے کا منصوبہ پیش

746

نیویارک: امریکی کمپنی نے دنیا کے تیز ترین مسافر بردار طیارے کا منصوبہ پیش کردیا۔

امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ  دنیا کا تیز ترین مسافر بردار طیارہ آواز سے 3 گنا تیز رفتار ہوگا یعنی 1 گھنٹے میں 3600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا جبکہ طیارہ اسلام آباد سے واشنگٹن تک کا سفر صرف 3گھنٹوں میں مکمل کرسکےگا۔

FAA Supersonic

کمپنی  نے بتایا کہ طیارے کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا، یہ 60 ہزار فٹ کی بلندی پر رہتے ہوئے پرواز کرسکے گا جبکہ اس میں 9 سے 19 تک مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

دوسری جانب کمپنی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ منصوبہ کب مکمل اور فعال ہوگا اور طیارے کی قیمت کیا ہوگی۔

تاہم امید ہےکہ یہ طیارہ 2040 کے لگ بھگ دنیا کی فضاؤں میں محو پرواز ہوگا۔