حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام رل گئے ہیں ،سینیٹر سراج الحق

730

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں اپنی فکر پڑی ہوئی ہے، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام رل گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں اور نہ ہی ان کے پاس عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت ہے،ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود حکمرانوں کے ایجنڈےمیں نہیں۔

امیر پاکستان کا مزید کہنا تھاکہ حکومتی گاڑی جہاں تھی دوسال بعد بھی وہیں کھڑی ہے،نااہل حکومت نے ملک کو آگے لے جانے کے بجائے مسائل کی دلدل میں دکھیل دیا، قوم چاہتی ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہو۔