حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم میں شگاف،12دیہات متاثر

834

حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچاہے، ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑنے سے آس پاس کے دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائی گج ڈیم میں شگاف پڑنے سے ضلع دادو کے 12دیہات بری طرح متاثر  ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے،امدادی ٹیموں میں آرمی انجینئرز، موٹر بوٹس اورمیڈیکل اسٹاف شامل ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بھی حالیہ  بارشوں سے شہر کی صورتحال ابتر ہونے پر پاک فوج کے جوانوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا ہے۔