کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

535

کراچی میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی وبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں شاہراہ فیصل، نرسری، بلوچ کالونی، کارساز، برنس روڈ، صدر، ایم اےجناح روڈ، آئی آئی چند ریگر روڈ اور اطراف میں صبح سویرے بارش جبکہ ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی اور گردونواح میں بونداباندی شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دبائو والا سسٹم بحرہ عرب سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مون سون کے چوتھے اسپیل میں گذشتہ روز بھی بارش سے کراچی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد اور دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔