پی ایس اونے یورو 5پیٹرول کی درآمد شروع کردی

453

کراچی :پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے یورو 5پیٹرول کی درآمد شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ پی ایس او یورو 5پیٹرول درآمد کرنے والی پہلی آئل مارکٹنگ کمپنی ہے،یورو 5پٹرول کی درآمد سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نجی آئل کمپنیاں بھی بہت جلد یورو5پٹرول کی درآمد شروع کردیں گی،جنوری 2021  تک یورو5ڈیزل کی درآمد بھی شروع ہوجائے گی،یورو5پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی۔