بارش شروع ہوتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب

415

کراچی: بارش شروع ہوتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں روایتی طور پر بجلی غائب ہوگئی۔

 اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، قصبہ کالونی، ناظم آباد اور گلشن اقبال بلاک 14 میں رات سے بجلی بند ہے جبکہ شاہ فیصل،ماڈل کالونی، کورنگی، ناصرکالونی اورمحمودآباد کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی لیکن بارش ختم ہونے کے بعد بجلی بحال نہ ہوسکی۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ مستثنی علاقوں میں 3 گھنٹے اور باقی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات میں 3 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈگ نے پریشان کردیا ہے۔