کورونا :پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کے لیے ایس او پیز جاری کردیں

686

لاہور: پنجاب حکومت نے کوروناوائرس کی وبا کا گراف نیچے ہونے پر ریسٹورنٹس میں عوام کوکھانا کھانے کی اجازت دیتے ہوئے ایس اوپیز جاری کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے سیکریٹری محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کھولنے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں ہیں،کورونا وباکے باعث فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹس کے ڈائننگ ہال میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سےروکنے کے لیے  ڈائننگ ہال میں صرف50فیصد افراد کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی،60سال سے زائد عمر والے افراد کو ریسٹورنٹ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیبل کے درمیان 6فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا،  ریسٹورنٹس میں پلے ایریاز بند رکھے جائیں گے،ریسٹورنٹ کے ملازمین گلو اور ماسک استعمال کریں گے۔