پاکستان کا تمام ایئر لائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان

635

کورونا وائرس کا گراف نیچے آنے کے بعد پاکستان نے تمام ایئر لائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 9 اگست سے تمام مقامی اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کھول دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث فضائی آپریشن بند کئے گئے تھے جو کل سے کھول دیئے جائیں گے۔