مسجدمیں گانےپررقص کی عکس بندی انتہائی افسوسناک ہے، نور الحق قادری

901

اسلام آباد:وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ لاہورکےتاریخی مسجدمیں گانے پررقص کی عکس بندی انتہائی افسوسناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نور الحق قادری نے لاہور کی مسجد میں گانے پر رقص کرنے کی وڈیو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ عبادت گاہ کی توہین کےمترادف ہے،ذمہ داران کوسزابھی دی جائیگی،تقدس کی پامالی،معاشرتی اقدارکی خلاف ورزی کی کوشش کی تحقیقات کرینگے۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اداکار بلال سعید کے ہمراہ لاہور کی مسجدوزیرخان میں گانے کی شوٹنگ کی ،شوٹنگ کے بعدماڈل صباقمر نے وڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کردی تھی، جس  کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے صباقمر اورمحکمہ اوقاف پر بھرپورتنقید کی ہے۔