مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، مہاتیرمحمد

653

کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہا تیر محمد نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے مطابق خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے، مجھے اپنے کہے پر کوئی افسوس نہیں۔

میڈیار پورٹس کے مطابق ملیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میری وجہ سے ملائیشا کی پام آئل کی برآمدات پرفرق پڑا، ایسی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی یہ کوئی بڑی قیمت نہیں، اب جبکہ میں وزیراعظم نہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکھل کربات کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ضمیر کے مطابق بات کرتے ہیں اور ہم نہ اپنا بیان بدلتے ہیں نہ ہی واپس لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے ، جس کے بعد انتہا پسند بھارتی تاجروں نے ملائیشین پام آئل در آمد نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔