کراچی بارش: تیسرےروزبھی مزید5افرادجاں بحق، مرنے والوں کی تعداد15ہوگئی

527

کراچی:بارشوں کےچوتھےاسپیل کےتیسرےروزبھی مزید5افراد جان کی بازی ہارگئے، مختلف حادثوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے چوتھے اسپیل میں کٹی پہاڑی پر 13 سالہ بچہ کاشان ،گلستان جوہرمیں گھرمیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کرنٹ لگنےسے8،چھت گرنےسے2،ندی میں ڈوبنےسے2،چھت سےگرکرایک شخص اب تک اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہں،بارشوں کے چوتھے اسپیل کےدوسرے دن6افراداورپہلے دن 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کراچی:بارشوں کےدوران مرنےوالوں میں3بچے،6نوجوان اور4 مردشامل ہیں،3روزسے جاری رہنےوالےچوتھےاسپیل میں15افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔